محکمہ اوقاف پنجاب کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی سمپوزیم

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت و اہمیت سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

مختلف مذاہب و مسالک کے رہنماؤں نے بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔

تقریب کی صدارت سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی، جس میں جامعہ نعیمیہ کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر راغب نعیمی، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، بشپ ندیم کامران، مفتی محمد اسحاق ساقی سمیت علماء کرام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانوی چیریٹی ویڈیو گیم پلیٹ فارم کے تحت ملالہ فنڈ کیلئے ایک لاکھ ڈالر سے زائد جمع

ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی آبادی کو نذر آتش کرنا قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری پیدا کرکے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ جڑانوالہ میں عمل اور رد عمل دونوں قابل مذمت ہیں، ایسے واقعات پر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر قانون حرکت میں آئے اور توہین کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بشپ ندیم کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، آج بھی وہ قومی پرچم کے سائے تلے پاکستان کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نگران وزیراعظم، جسٹس فائز عیسی اور وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے مسیحی برادری کے دکھ کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔

Related Posts