اٹلانٹا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے روز خود کو جیل حکام کے سپرد کریں گے۔ سابق امریکی صدر نے پیر کو ایک سوشل میڈیا بیان میں اٹلانٹا میں گرفتاری دینے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا ہے کہ وہ جمعرات کو اپنی گرفتاری کے لیے جارجیا کے شہر اٹلانٹا جائیں گے۔
ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف مجرمانہ الزامات ان کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی سیاسی کوشش ہے۔اس سے قبل سی این این نے اطلاع دی تھی کہ ٹرمپ جمعرات کو اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل میں گرفتار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر 18 افراد کے خلاف 98 صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
فرد جرم میں ریاست کے 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست کو تبدیل کرنے کی کوششوں سے متعلق کل 41 مجرمانہ الزامات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:برطانوی چیریٹی ویڈیو گیم پلیٹ فارم کے تحت ملالہ فنڈ کیلئے ایک لاکھ ڈالر سے زائد جمع
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی گرفتاری کے بعد جیل کے اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے بغیر ثبوت کے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلاف یہ الزامات ”سیاسی انتقام“ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








