مشکلات انسانی دماغ کو مکمل طور پر تبدیل کرسکتی ہیں۔سائنسی تحقیق سے انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

سائنسی تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مشکلات انسانی دماغ کو مکمل طور پر تبدیل کرسکتی ہیں جبکہ دماغ کا مشکلات کی نوعیت کے اعتبار سے ردِ عمل تکنیکی یا غیر معمولی ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیورو سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب دماغ مشکلات کا غیر معمولی جواب دیتا ہے تو اس کا تعلق اضطرابی علامات سے ہوتا ہے اور مشکلات دماغی افعال میں پائیدار تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 مدت بعد بھیجا گیا روسی خلائی جہاز چاند سے ٹکرا کر تباہ

تحقیقی مطالعے سے سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ زندگی کے چیلنج دماغ کا ایک نیا پیٹرن تشکیل دے سکتے ہیں اور یہ تبدیلی دماغی صحت پر اثرات بھی مرتب کرسکتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ پر تجربات کے قابلِ مقدار اثرات کو سمجھنا نفسیاتی عوارض کی پیشگوئی کیلئے اہم ہے۔

محققین نے کم و بیش 170ا فراد کا جائزہ لیا جو اپنی زندگی کے مختلف مقامات سے جامع ڈیٹا سامنے لائے۔ توجہ مشکلات پر مرکوز کی گئی، مثال کے طور پر حمل کے دوران زچگی کی سگریٹ نوشی، بدسلوکی اور حادثات جیسی مشکلات کو اہمیت دی گئی۔

زیرِ تحقیق افراد پر دماغی ڈھانچے کے اسکین 25 اور 33 برس کی عمر میں کیے گئے۔ مصنوعی ذہانت سے بھی مدد لی گئی۔ مطالعے کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ مشکلات اور انسانی دماغ کی ساخت میں تبدیلیوں کا تعلق براہِ راست رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ پیشگوئی ممکن ہوچکی ہے کہ شناخت شدہ دماغی نمونوں کی بنیاد پر دماغ کا مشکلات پر ردِ عمل کیا ہوسکتا ہے جبکہ اس معمول سے انحراف کا تعلق اضطرابی علامات سے رہا۔ اس سے نفسیاتی امراض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ 

Related Posts