زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ہرارے: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک 49 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق 49 سالہ ہیتھ اسٹریک کو رواں سال کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ زمبابوے کے کپتان شین ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کیخلاف جیت کر پاکستان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہیتھ اسٹریک زمبابوے کی جانب سے 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر تھے۔ وہ 2000 سے 2004 تک زمبابوے کی ٹیم کے کپتان رہے۔ ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔ انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

Related Posts