پاکستان ایشیا پیسفک ریجن میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سورس مارکیٹ ہے، سعودی وزیر

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا پیسفک ریجن میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سورس مارکیٹ ہے۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سعودی ٹور ازم اتھارٹی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں سیاحت کے شعبہ کےفروغ کیلئے نسوک روڈ شو کے موقع پر میڈیا راؤنڈ ٹیبل میں سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ پاکستان ایشیا پیسفک ریجن میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سورس مارکیٹ ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم نسوک پاکستانی زائرین اور عازمین کو سفری سہولتیں مہیا کرکے مقامات مقدسہ کے سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی،اے پی اے سی مارکیٹس کے صدرالحسن الدبغ اور فہد حامد الدین سمیت وزارت سیاحت کی دیگر اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے چائنہ یوریشیا ایکسپو میں ”بہترین بزنس گروپ کا ایوارڈ“جیت لیا

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ اسلامی اقدار کے دیرینہ اور مضبوط رشتے سے منسلک ہیں، سعودی عرب نے مکہ و مدینہ کے ساتھ دیگر تاریخی اہم شہروں تک بھی رسائی کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب کی نئی سیاحتی پالیسی کے تحت دنیا بھر کے سیاح اب روایتی عرب ثقافت، سعودی عرب کے دلفریب اور منفرد قدرتی مناظر کے ساتھ گرمجوش میزبانی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ڈاکٹر توفیق نےکہا کہ پاکستان سے سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کی تعداد دس لاکھ کے قریب ہے جن میں سے 73فیصد عمرے کی ادائیگی کے لیے سفر کرتے ہیں سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت اگلے سات سال میں یہ تعداد بڑھ کر 35 لاکھ تک پہنچ جائیگی، نئی ویزا پالیسی کے تحت دنیا کے دیگر اسلامی ملکوں کی طرح پاکستانی زائرین بھی ویزا کٹیگری کی تخصیص کے بغیر عمرے کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین بھی محرم کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کیلیے آسکتی ہیں، مذہبی سیاحت کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی برسوں قدیم تاریخ اور ثقافت کا مشاہدہ کرنے کیلیے بھی ہماری سرحدیں کھلی ہیں،اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، سعودی وفد سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی ملاقات کی۔

Related Posts