کراچی: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹیکس کے ذریعے محروم طبقے کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ تاجروں کی بدولت ملکی معیشت چل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل ہوں جبکہ پر امن انتقالِ اقتدار ہماری اوّلین ترجیح ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے بھر کی چیئر لفٹس کے معائنے کا حکم
خطاب کے دوران نگران وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتوں کو سستی توانائی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمیں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ٹیکس سے محروم طبقے کی خدمت کریں گے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آپ وہ طبقہ ہیں جو معاشی نمو کا انجن ہے۔ گیس اور بجلی کے مسائل اپنی جگہ ہیں۔آپ کی بدولت ملکی معیشت چل رہی ہے۔ ماڈرن دنیا میں کہیں بھی حکومت بذاتِ خود کاروبار نہیں کرتی۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے۔ کوشش کریں گے جو ذمہ داری دی گئی ہے، اسے احسن طریقے سے ادا کریں۔ کاروباری شخصیات کی بدولت کارخانے اور روزگار چل رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








