کراچی میں پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس سمیت پاکستانی سہولت کار گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کلاکوٹ سے بھارتی جاسوس کو پاکستانی سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے 2 بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری باکس،6 موبائل فونز،1 ٹیبلیٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، اکھل دیو تربیت یافتہ بھارتی جاسوس ہے جو پاکستان سہولت کار کی مدد سے جاسوسی کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ دونوں گرفتار ملزمان سے بڑے انکشافات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی باشندوں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اس ضمن میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے بھارتی اسمگلرز منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

Related Posts