’غدر 2‘ کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل، ’پٹھان‘ کے بعد دوسرا نمبر

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی، فلم نے اب تک 400 کروڑ بھارتی روپے کمالیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز کے 12 ویں دن 11 کروڑ روپے کمائے جس سے اس کا کل مجموعہ 400 کروڑ کا ہوگیا۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے بھی کامیاب بزنس کیا تھا، فلم نے 524 کروڑ بزنس کیا تھا اور اس طرح بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی تھی۔

دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد بالی وڈ کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ’غدر 2‘ 11 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اس فلم کی ہدایت کاری انیل شرما نے کی تھی، جنہوں نے فلم کے پہلے حصے کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

Related Posts