مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ سے کون کون سے تحائف لیے؟ ارشاد بھٹی کے چونکا دینے والے انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

مومنہ اقبال
(فوٹو: آن لائن)

معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع نے ایک نیا اور غیر متوقع رخ اختیار کر لیا ہے۔ صحافی ارشاد بھٹی کے مطابق ثاقب چدھڑ نے اب قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے اداکارہ سے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف اور سفری اخراجات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشاد بھٹی نے یہ دعویٰ وکیل میاں علی اشفاق کے حوالے سے کیا ہے کہ سابق ایم پی اے نے مبینہ طور پر مومنہ اقبال کو شادی کے ارادے سے نہایت قیمتی اور مہنگے تحائف دیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Talha jee (@talhajee209)

ان تحائف میں ایک فارچیونر گاڑی، ہونڈا سوک اور تقریباً 84 لاکھ روپے مالیت کی ایک لگژری گھڑی سمیت متعدد مہنگی اشیاء شامل بتائی جا رہی ہیں۔ ارشاد بھٹی کے مطابق فارچیونر گاڑی اس وقت مومنہ کی والدہ کے زیر استعمال ہے، جبکہ اس کے علاوہ مختلف سفری اخراجات کی ایک طویل فہرست بھی سامنے لائی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان تقریباً 5 سال تک تعلقات قائم رہے اور یہ سلسلہ آگے بڑھ کر شادی کے مرحلے تک پہنچ چکا تھا۔ارشاد بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ ثاقب چدھڑ رشتہ لے کر اداکارہ کے گھر بھی گئے تھے، جہاں دونوں خاندانوں کی جانب سے ابتدائی طور پر اس رشتے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔

ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ مومنہ اقبال کی پہلے بھی دو شادیاں ہو چکی تھیں، جن میں سے ایک ختم ہو چکی تھی جبکہ دوسری شادی کا خاتمہ بھی اسی عرصے کے دوران ہوا جب ان کے تعلقات جاری تھے۔ ان انکشافات کے بعد دونوں کے درمیان کچھ عرصہ کشیدگی رہی، لیکن بعد میں معاملات دوبارہ بہتر ہو گئے اور شادی کی تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا۔

صورتحال دوبارہ اس وقت خراب ہوئی جب ثاقب چدھڑ کو مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ مومنہ اقبال کی شادی کسی اور جگہ طے پا چکی ہے۔ اس خبر کے بعد تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا اور جب ثاقب چدھڑ نے اس معاملے پر رابطہ کیا تو بعد ازاں انہیں مبینہ طور پر ہونے والے دولہے کی طرف سے دھمکیاں بھی دی گئیں۔

خیال رہے کہ متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال کی شادی یکم جون 2026 کو متوقع ہے۔ مومنہ اقبال کی بہن نے واضح کیا ہے کہ تمام تنازعات کے باوجود شادی اپنی طے شدہ تاریخ پر پوری شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوگی۔

ابتدائی رپورٹس میں یہ بھی سامنے آیا تھا کہ شادی کی پیشکش مسترد ہونے کے بعد ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ طور پر ہراسانی کی گئی۔تاہم ثاقب چدھڑ کے وکیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب چدھڑ صرف اپنے دئیے گئے تحائف اور اخراجات کی واپسی چاہتے ہیں، انہیں اداکارہ کی نئی شادی پر اعتراض نہیں ہے۔

Related Posts