مومنہ اقبال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، رکن پنجاب اسمبلی تفتیش کیلئے طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

مومنہ اقبال
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے رکنِ صوبائی اسمبلی اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان مبینہ ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سے شروع ہونے والا تنازعہ سنگین صورت اختیار کر گیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے رکن اسمبلی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کو آج طلب کر لیا تاکہ الزامات اور جوابی مؤقف کا جائزہ لیا جا سکے۔

دوسری جانب مذکورہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی طرف سے بھی اپنے کزن کی مدعیت میں آبائی علاقے میں نامعلوم افراد کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے، جس سے کیس مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی شکایت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلیئنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔

مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی نے پنجاب کے ایم پی اے کو طلب کرلیا

مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سے رجوع کیا، تاہم مبینہ طور پر اثر و رسوخ کے باعث مؤثر کارروائی نہ ہو سکی۔

مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی نے پنجاب کے ایم پی اے کو طلب کرلیا

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت متعلقہ حکام سے شفاف تحقیقات اور اپنی فیملی کے لیے فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے این سی سی آئی اے کی جانب سے کارروائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Posts