ملک بھر میں آج کہاں موسم گرم، کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش
(فوٹو: ہم نیوز)

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم کے گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم کچھ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دیر، سوات، مالم جبہ، باجوڑ اور کالام میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چترال، بونیر، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

اسی طرح پشاور، صوابی، مردان، مالاکنڈ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کی توقع کی جارہی ہے جبکہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، مری اور گلیات میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور خشکی کا راج برقرار رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں شدید گرم موسم رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقے بھی گرم اور خشک رہیں گے، تاہم ژوب، سبی، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بعض مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

Related Posts