ثاقب چدھڑ کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والی مومنہ اقبال نے نکاح کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مومنہ اقبال
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی مبینہ شادی سے متعلق اہم اور واضح پیش رفت سامنے آئی ہے۔ثاقب چدھڑ کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والی مومنہ اقبال نے نکاح کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی ساتھی حمزہ حبیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں کا نکاح 2 روز قبل انجام پا چکا ہے، اور اب ان کا تعلق صرف منگنی تک محدود نہیں رہا بلکہ وہ باقاعدہ طور پر میاں بیوی بن چکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے کہا کہ الحمدللہ نکاح ہو چکا ہے اور مومنہ اقبال اب میری قانونی شریکِ حیات ہیں۔ میں  اپنی اہلیہ کی عزت اور سکیورٹی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہوں اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ ان کے خلاف جھنگ پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ درج ہے جس میں ثاقب چدھڑ  نامی شخص کو مبینہ دھمکیاں دینے کا الزام شامل ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے اس کیس کو سیاسی نوعیت کا اور بے بنیاد قرار دیا، جبکہ یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی اور ثاقب چدھڑ کی جانب سے مومنہ اقبال سے علیحدگی کے بدلے مالی فائدے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

Related Posts