معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ سارہ خان نے نومولود کے ساتھ ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے الحمد اللہ کا پیغام دیا اور کہا کہ ہم نے اپنی بیٹی کا نام رانیا فلک رکھا ہے۔
اداکارہ سارہ خان کی جانب سے بچی کی پیدائش کی خوشخبری سامنے آنے کے بعد معروف شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی اداکارہ کو مبارکباد دی۔ سارہ خان اور فلک شبیر نے اس سے قبل اپنی پہلی بیٹی کا نام الیانا فلک رکھا تھا۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ ہم نے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش پر اپنے دلوں کو وسعت پاتا ہوا محسوس کیا اور قیمتی لمحات میں گم ہوتے ہوئے اپنی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز کو مسرت سے قبول کیا ہے۔
سارہ خان کا کہنا ہے کہ بہت سی محبت اور خوشیوں کے ساتھ ہم اپنی بیٹی کو دنیا سے متعارف کرانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ سارہ خان نے فلک شبیر سے شادی 6سال قبل 2020 میں کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








