خیبر پختونخوا میں بٹگرام کے علاقے میں چیئر لفٹ میں 8 افراد کے پھنس جانے کے واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بٹگرام پولیس نے چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کیا، چیئر لفٹ روم بھی سیل کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ چیئر لفٹ میں 6 بچوں سمیت 8افراد 900 کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔
کراچی سے بھارتی جاسوس اور پاکستانی سہولت کار گرفتار
پاک فوج کے جوانوں اور مقامی افراد نے مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ آرمی ایوی ایشن کے 5 جبکہ پاک فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شریک ہوئے۔ ایس ایس جی سی کے کمانڈوز نے 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا۔
اندھیرا ہونے پر پاک فوج نے آپریشن روک کر گراؤنڈ کے ذریعے ریسکیو کارروائیاں شروع کیں۔ چیئر لفٹ کی رسی بٹگرام کے گاؤں لوائی میں پاشتو کے مقام پر ٹوٹ جانے کے باعث صبح کے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔
متاثرہ چیئر لفٹ ایک میل چلنے کے بعد پہلی رسی ٹوٹ گئی تھی۔ واقعے پر نگران وزیر اعظم انوار الحق نے تمام تر خستہ حال اور غیر معیاری چیئر لفٹس فوری بند کرنے کا حکم دیا اور چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کی بھی ہدایت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








