راولپنڈی، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیادتی کا دعویٰ کرنیوالی خاتون بیان سے منحرف

تازہ ترین

تازہ ترین

جناح اسپتال کالونی میں 16سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی
جناح اسپتال کالونی میں 16سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی

راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیادتی کا دعویٰ کرنے والی خاتون اپنے ہی بیان سے منحرف ہوگئی ہیں۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ  مقدمہ اور الزامات غلط فہمی کا نتیجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مدعی خاتون کے بیان سے منحرف ہونے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرل ی۔ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی غیر اخلاقی ویڈیو بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیادتی کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

زیادتی کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے عدالت میں پیش ہو کر غیر اخلاقی ویڈیو اور جنسی زیادتی کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے ملزم کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم شاملِ تفتیش ہو کر سوال و جواب کا حصہ بنے جبکہ تفتیشی افسر ملزمہ و مدعیہ کا بیان ریکارڈ کرکے رپورٹ دے۔ خاتون نے بیانِ حلفی بھی جمع کرادیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کا اندراج غلط فہمی پر مبنی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ اجتماعی زیادتی کے اس واقعے کے 1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون کے بیان کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے مری روڈ میں قائم بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ تھانہ وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ 8روز قبل درج کیاتھا۔ 

Related Posts