دوسرا ون ڈے، افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

دوسرا ون ڈے، افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف
دوسرا ون ڈے، افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف

ہمبنٹوٹا: پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے رحمان اللہ کی سنچری کی بدولت پاکستان کو جیت کے لئے 301 رنز کا ہدف دے دیا۔

اس سے قبل افغانستان نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان کرکٹ ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد اللہ کمال، عبدالرحمن، اکرام علی خیل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے، افغان اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ جاری

جبکہ پاکستانی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف شامل ہیں۔

Related Posts