پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے، افغان اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں افغان اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ سے اپنی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ میچ کے ابتدائی 8 اوورز میں افغان ٹیم نے 38رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور حریف ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شہیدی کے مابین ٹاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

افغانستان کی ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ کم بیک کرنے کی کوشش ہوگی۔ ہم نے اپنے ذہن میں 260 رنز کا ہدف رکھا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس پچ پر بہترین بیٹنگ کریں گے۔

افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے اب تک کھیلے گئے 8اوورز کے دوران 36گیندوں پر 25رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر ابراہیم زدران 14گیندوں پر 6رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3اوورز کرائے جس میں 7 کے اکانومی ریٹ پر 21رنز اسکور ہوئے ہیں جبکہ نسیم شاہ نے 4اوورز میں 12رنز دے کر 3 کا اکانومی ریٹ برقرار رکھا ہوا ہے۔ 

Related Posts