لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بابراعظم نے 100 ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ 5 ہزار 142 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے 58.43 کی اوسط سے رنز بنائے جس میں 18 سینچریاں اور 50 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
Skipper Babar Azam makes another record in ODI cricket ????#PakvsAfg #BabarAzam pic.twitter.com/143BrvAdAS
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) August 24, 2023
قبل ازیں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 4 ہزار 946 کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز 4 ہزار 607 کے ہمراہ تیسرے، شائی ہوپ 4 ہزار 436 کے ساتھ چوتھے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 4 ہزار 428 کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ثقلین مشتاق نے داماد شاداب خان کو بہترین فیلڈر قرار دیدیا
بابراعظم اب 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں سرفہرست ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








