لاہور: سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد شاداب خان کو بہترین فیلڈر قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ثقلین مشتاق نے کیچ پکڑتے ہوئے شاداب خان کی تصاویر شیئر کیں، تصاویر کے کیپشن میں ثقلین مشتاق نے لکھا کہ شاداب پاکستان ٹیم کا بہترین فیلڈر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد شاداب خان نے ایکس پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تھا کہ “بڈھا نہیں ہوا ابھی میں”۔

شاداب خان کی اس ٹوئٹ پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بولر فاطمہ ثنا نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “شیر کبھی بڈھا نہیں ہوتا شیڈی بھائی”۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








