اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ شوہر کیسا ہونا چاہئے؟ اداکارہ مومنہ اقبال نے بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔ نئی نسل کے ذہن میں اپنا خاندان یا گھر بنانے کا خیال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے جیون ساتھی کیلئے خوبصورتی کافی نہیں ہوگی، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو باہر سے بھی خوبصورت نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسروں سے مہربانی کی توقع سب سے بڑی غلطی ہے۔سشمیتا سین

اس سوال پر کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی اور شوہر میں کیا کیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟ مومنہ اقبال نے کہا کہ موجودہ دور میں شادی کیلئے اچھا لڑکا ملنا مشکل ہے۔ آج کل کے لڑکے لڑکیاں ماضی کے مقابلے میں مختلف ترجیحات رکھتے ہیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیاں فیملی اور گھر بنانا نہیں چاہتے۔ میرے جیون ساتھی کے جذبات خوبصورت ہونے چاہئیں۔ جو اللہ سے ڈرتا ہون، وہ پوری زندگی آپ کے ساتھ رہے گا۔ اللہ کا ڈر نہ رکھنے والے کسی سے نہیں ڈرتے۔ دوسروں کی زندگی تباہ کردیتے ہیں۔

قبل ازیں نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے پڑھائی اور ماڈلنگ ساتھ ساتھ شروع کی۔ پیسے اور شہرت ایک ساتھ مل رہی تھی، اس لیے کام جاری رکھا۔ تعلیم کا سلسلہ صرف گریجویشن تک جاری رہا، پھر اداکاری کی جانب آگئی۔

خیال رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی فنکارہ ہیں جو ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں بطور فلک، گرفت میں بطور روحی، میرے ہمنشیں میں بطور شانزے اور خدا اور محبت سیزن 3 میں ناہید کے کردار میں جلوہ گر ہو کر اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

Related Posts