نئی دہلی: بھارت میں مبینہ طور پر کبوتر چرانے کا الزام لگاتے ہوئے دلت ذات کے ہندو بچے کو رسی سے باندھ کر لٹکانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلت بچے کو الٹا لٹکا دیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دلت بچوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر کبوتر چرانے کے شک میں الٹا لٹکایا گیا ہے۔
فلائٹ میں پیشاب کرنے کا کیس، بھارتی ائیر لائن کا پائلٹ معطل
⚠️ Trigger Warning : Disturbing Visuals.
Casteist insects hung #Dalit children upside down by tying their hands and feet in the doubt of stealing pigeons, urinated on them and made a video viral.
The incident is from #Ahmednagar, #Maharashtra. pic.twitter.com/AoefQePONH
— Hate Detector ???? (@HateDetectors) August 27, 2023
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے بچوں پر پیشاب کرکے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جبکہ یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشتر کے علاقے احمد نگر میں پیش آیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ میں خاتون پر پیشاب کرنے کے کیس میں معروف ائیر لائن (ائیر انڈیا) پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے متعلقہ پائلٹ کو 3ماہ کیلئے معطل کردیا تھا۔
ڈی جی انڈین سول ایوی ایشن نے رواں برس جنوری کے دوران بھارتی ائیر لائن کے پائلٹ کا لائسنس 3 ماہ کیلئے معطل کردیا۔ قبل ازیں فلائٹ میں پیشاب کرنے کے جرم میں ملزم شنکر مشرا پر 4 ماہ کیلئے فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








