فلائٹ میں پیشاب کرنے کا کیس، بھارتی ائیر لائن کا پائلٹ معطل، بھاری جرمانہ عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ میں خاتون پر پیشاب کرنے کے کیس میں معروف ائیر لائن (ائیر انڈیا) پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے متعلقہ پائلٹ کو 3ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی انڈین سول ایوی ایشن نے بھارتی ائیر لائن کے پائلٹ کا لائسنس 3 ماہ کیلئے معطل کردیا۔ قبل ازیں فلائٹ میں پیشاب کرنے کے جرم میں ملزم شنکر مشرا پر 4 ماہ کیلئے فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی ائیرلائن میں مسافر نے خاتون پر پیشاب کردیا

شنکر مشرا کے وکیل نے پابندی کو غلط قرار دیا۔ اس سے قبل فلائٹ میں پیشاب کرنے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے ملزم پر پابندی عائد کی۔ ملزم کے وکیل نے ائیر لائن کیس تحقیقاتی کمیٹی کے فیصلے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وکیل اکشت واجپائی کا کہنا ہے کہ میرے مؤکل کمیٹی کے فیصلے سے مطمئن نہیں۔ انکوائری کمیٹی کو غلط فہمی ہوئی کہ سیٹ 9 بی بزنس کلاس میں ہے جبکہ ائیر لائن کی بزنس کلاس میں ایسی کوئی سیٹ ہے ہی نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ائیر لائن کی بزنس کلاس میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نشے میں دھت مسافر نے خاتون پر پیشاب کردیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ گزشتہ برس 26نومبر کو پیش آیا۔ ڈی جی، بھارتی سول ایوی ایشن نے ائیر انڈیا کی بزنس کلاس میں مسافر کے خاتون پر پیشاب کرنے کے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ متاثرہ خاتون نے بھارتی ائیر لائن کے چیئرمین این چندر شیکرن کو مبینہ خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کیا۔

 

Related Posts