بھارتی ائیرلائن کی بزنس کلاس میں شرمناک واقعہ، نشے میں دھت مسافر نے خاتون پر پیشاب کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: بھارتی ائیر لائن کی بزنس کلاس میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نشے میں دھت مسافر نے خاتون پر پیشاب کردیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ گزشتہ برس 26نومبر کو پیش آیا۔ ڈی جی، بھارتی سول ایوی ایشن نے ائیر انڈیا کی بزنس کلاس میں مسافر کے خاتون پر پیشاب کرنے کے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ متاثرہ خاتون نے بھارتی ائیر لائن کے چیئرمین این چندر شیکرن کو مبینہ خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

صومالیہ میں 2 کار بم دھماکوں سے 35 افراد جاں بحق

بھارتی ائیر لائن نے مقدمہ درج کراتے ہوئے نشے میں دھت شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھنے کی سفارش کردی۔ بھارتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف مناسب کارروائی ہوگی۔ نشے میں دھت مسافر نے نیو یارک سے دہلی جانے والی فلائٹ میں خاتون پر لائٹس بند ہونے کے بعد پیشاب کیا۔

مبینہ طور پر نشے میں دھت مسافر اس وقت تک اپنی جگہ موجود رہا جب تک کسی اور مسافر نے اسے وہاں سے جانے کو نہیں کہا۔ متاثرہ خاتون نے واقعے کی رپورٹ کردی جس میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے کپڑے، جوتے اور بیگ پیشاب سے بھیگ گئے۔ عملے نے خاتون کو کپڑوں اور چپلوں کا سیٹ دے کر سیٹ پر جانے کو کہہ دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر لائن نے معاملے کی رپورٹ پولیس میں درج کرادی۔ خاتون کی سیٹ بھی پیشاب سے بھیگ گئی تھی جس پر ائیر لائن عملے نے اسے اسٹاف کی نشست فراہم کردی۔ نشے میں دھت ملزم کے سفر کرنے پر 30 روز تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

Related Posts