صومالیہ، مہاس میں 2 کار بم دھماکوں سے 35 افراد جاں بحق ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

افریقہ کے قحط زدہ ملک صومالیہ کے شہر مہاس میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صومالی شہر مہاس میں دہشت گردوں نے دو کاروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مہاس پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں زیادہ تر عام شہری جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 طالبان دہشت گردوں سے خطے کی سلامتی یقینی بنائیں۔امریکا

دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایک کار بم دھماکہ مہاس پولیس چیف کے گھر کے باہر ان کو نشانہ بنانے کیلئے جبکہ دوسرا قانون ساز اسمبلی کے رکن کے گھر کے باہر ہوا جس کا الزام القاعدہ سے منسلک گروہ الشباب پر عائد کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس نومبر کے دوران بھی مسلم اکثریتی ملک صومالیہ کے دارالحکومت میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اکتوبر 2022 کے اواخر میں بھی کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد جاں بحق ہوئے۔

صومالیہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر قابو پانے میں حکومتی مشینری ناکام نظر آتی ہے۔ افریقی ملک میں غربت، بدحالی اور قحط کا دور دورہ ہے جس کے باعث بے شمار افراد بنیادی صحت، تعلیم اور عدل و انصاف کی سہولیات سے محروم ہیں۔

 

 

Related Posts