اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس میں از خود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و ٹی وی میزبان ارشد شریف کو پراسرار حالات میں کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔ کینین پولیس کی جانب سے پیش کردہ شواہد پر شکوک و شبہات کی تفتیش کیلئے قائم کمیٹی نے کینیا کا دورہ بھی کیا۔
کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس پیر کو جنیوا میں ہوگی
وفاقی پولیس آج ارشد شریف قتل کیس سے متعلق انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ پہلے ہی ارشد شریف کی کینیا سے حاصل پوسٹ مارٹم رپورٹ پر اعتراض عائد کرچکا ہے۔
اعتراض جے آئی ٹی کی جانب سے دور کردیا گیا، بعد ازاں رجسٹرار آفس نے پیشرفت رپورٹ وصول کرلی۔ ارشد شریف کا تعلق نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) سے تھا جو طویل عرصے تک ٹاک شو کی میزبانی کرتے رہے۔
اپنی تحقیقاتی صحافت کے باعث اعلیٰ درجے کی شہرت رکھنے والے ارشد شریف کے قتل نے ملک کے کونے کونے میں تہلکہ مچا دیا۔ عوام، سیاستدانوں اور شوبز شخصیات کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ارشد شریف کے قتل پر تعزیت کی۔
خیال رہے کہ متعدد صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانا یا قتل کرنا آزادئ اظہارِ رائے پر حملے کے مترادف تصور کیا جاتا ہے۔ صحافتی تنظیموں نے بھی ارشد شریف کے قتل کی سختی سے مذمت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








