پاکستان کی آبادی 23 کروڑ سے تجاوز کرگئی، اکثریت نوجوانوں پر مشتمل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی آبادی23 کروڑ سے تجاوز کرگئی، اکثریت نوجوانوں پر مشتمل
پاکستان کی آبادی23 کروڑ سے تجاوز کرگئی، اکثریت نوجوانوں پر مشتمل

کراچی: پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 1970 کی 59 ملین سطح سے بڑھ کر 2021 میں 231 ملین (23 کروڑ 10لاکھ ) تک پہنچ گئی ہے۔

ملکی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن میں کام کرنے والوں کی تعداد زیرِ کفالت افراد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اسٹیٹ بینک پوڈ کاسٹ سیریز کی تازہ ترین قسط میں شعبہ معاشی پالیسی جائزہ (ای پی آر ڈی) کے تین افسران نے پاکستان میں آبادی کے مواقع کے امکانات پر بات چیت کی اور بتایا کہ پاکستان کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ 1970 کی 59ملین سطح سے بڑھ کر 2021میں 231 ملین تک پہنچ چکی ہے، پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے ایسے افراد جن کی عمریں 30 برس سے کم ہیں۔

ملکی آبادی کی عمر کی تقسیم آبادی کے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے خوش آئند ہے کیونکہ یہ ایسی مدت ہوتی ہے جس میں کام کرنیوالی آبادی زیر کفالت افراد کی آبادی سے بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نصرت فتح علی خان دنیا کے 200 عظیم موسیقاروں کی فہرست میں شامل

یہ صورتحال آبادی کے ثمرات (demographic dividend) پر منتج ہو سکتی ہے جو بلند معاشی نمو کی مدت ہوتی ہے جسے آبادی کی سازگار ساخت سے تقویت ملتی ہے۔

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ آبادی کے ثمرات (demographic dividend) کا اقتصادی نمو پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

مثال کے طور پر، 1965 سے 1990 تک مشرقی ایشیا میں تیز رفتار اقتصادی ترقی ہوئی اور یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اس نمو کا ایک تہائی حصہ آبادی کے ثمرات کی بدولت حاصل ہوا جب کہ باقی ماندہ سازگار اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا، آبادی کے ثمرات کے ذریعے معاشی نمو حاصل کرنے کے دو ذرائع ہیں۔

Related Posts