مشہورومعروف صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811ویں سالانہ عرس کے موقعے پر زائرین 24 جنوری کو اجمیر شریف پہنچیں گے اور 9 روز تک قیام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں واقع اجمیر شریف خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کی مناسبت سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ پاکستانی زائرین کا گروپ اجمیر شریف میں 9روزہ قیام کیلئے 24 جنوری کو خصوصی ٹرین کے ذریعے بھارت پہنچے گا۔
کرس ہپکنز نیوزی لینڈ کے نئے وزیرِاعظم نامزد
اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811ویں سالانہ عرس کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستانی زائرین عرس میں شرکت کریں گے اور 2فروری کی صبح خصوصی ٹرین کے ذریعے ہی وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔پاکستانی زائرین کی تعداد 500کے لگ بھگ ہوگی۔
بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ اب تک 489 زائرین کی آمد کی تصدیق ہوئی ہے تاہم زائرین کی درست تعداد پاکستان سے روانگی کے وقت ہی معلوم ہوسکے گی۔ اجمیر کی ضلعی انتظامیہ پاکستانی زائرین کو پرانی منڈی کے سینٹرل گرلز اسکول میں ٹھہرانے کیلئے انتظامات کر رہی ہے۔
اجمیرپولیس نے سینٹرل گرلز اسکول کے حفاظتی انتظامات سنبھال لیے۔ پاکستان سے جانے والے زائرین خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعائیں کریں گے۔ زائرین پاکستان کی جانب سے اسلامی تاریخ کے مایہ ناز صوفی بزرگ کے مزار پر چادر بھی چڑھائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








