ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی خاتون وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کے استعفے کے بعد پارٹی قیادت کی جانب سے لیبر ایم پی کرس ہپکنز کو نیوزی لینڈ کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرس ہپکنز پہلی بار 2008 میں پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے اور نومبر 2020 میں کوویڈ 19 کے وزیر مقرر ہوئے، 44 سالہ ایم پی اس وقت پولیس، تعلیم اور عوامی خدمت کے وزیر ہیں۔
وزیراعظم بننے سے پہلے انہیں اتوار کو ایوان نمائندگان میں لیبر پارٹی کی طرف سے باضابطہ توثیق کی ضرورت ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ
آرڈرن 7 فروری کو اپنا استعفیٰ گورنر جنرل کو باضابطہ طور پر پیش کریں گی اگر ہپکنز کو حمایت حاصل ہوگئی تو گورنر جنرل کنگ چارلس تھری کی جانب سے ہپکنز کو وزیر اعظم مقرر کریں گے۔
ہپکنز کب تک عہدے پر رہیں گے یہ غیر یقینی ہے کیونکہ نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں عام انتخابات ہوں گے۔
واضح رہے کہ جینسڈا آرڈرن نے جمعرات کو انتخابات میں دوسری مدت حاصل کرنے کے تین سال سے بھی کم عرصے کے بعد اچانک عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔
اپنا جانشین منتخب کئے بغیر اچانک عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرکے جیسنڈا نے سب کو حیران کردیا تھا جس کے بعد فوری طور پر عبوری وزیرِ اعظم کو منتخب کرنے کیلئے پارلیمنٹ سر جوڑ کر بیٹھ گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








