شرجیل میمن دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدرآباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور ان کی حالت پہلے سے اب کافی بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم خان نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل عاصم کی بطورِ آرمی چیف تقرری کے بعد حالات میں 50 فیصد بہتری آئی ہے ، امید ہے کہ مستقبل کے قریب حالات مزید بہتر ہونگے۔

گزشتہ رات نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات میں 50 فیصد بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ہم نے سوچا ہی نہیں تھا، ہم تو اعتماد کے ووٹ کی بات کر رہے تھے جس کے لیے آج بھی پُرامید ہیں، کچھ ارکان کا انتظار ہے پھر صدر مملکت عارف علوی سے درخواست کریں گے۔

Related Posts