لاہور میں کاغذ کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے درسی کتابیں بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔
شہر میں کاپیوں، کتابوں کی قیمت میں 50 فیصد تک اضافہ ہونے کے بعد والدین اور طلبہ دونوں ہی حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
کاغذ کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے درسی کتاب کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، نجی اسکول کے نرسری کا سلیبس 5 ہزار روپے پر پہنچ گیا ہے۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 32 فیصد ہوگئی، 23 اشیائے ضروریہ مہنگی
دکانوں پر گذشتہ برس آنے والا 10 ہزار روپے والا اسٹاک اب دوگنی قیمت پر پہنچ گیا ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگے کاغذ کی وجہ سے کتابوں کی قیمت بڑھائی ہے۔ گژشتہ برس اڑھائی سو روپے میں ملنے والی درسی کتب اب ساڑھے 500 روپے میں دستیاب ہے۔
کاپی 50 روپے سے 70 روپے اور رجسٹر 60 روپے سے 90 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ بی اے کا انگلش کا خلاصہ ایک ہزار روپے سے18 سو روپے پر پہنچ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








