ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 32 فیصد ہوگئی، 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک کلو پیاز 8 روپے، ایک کلو گھی ڈھائی روپے، ایک کلو زندہ مرغی پونے 12 روپے اور کیلا 4 روپے درجن مہنگا ہو گیا۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تقریبا 63 روپے مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 527 روپے فی کلو ہوگئی

ایک ہفتے کے دوران مونگ کی دال کی فی کلو قیمت 2 روپے، دال ماش ڈھائی روپے مہنگی ہوئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 108 روپے 44 پیسے سستا ہوا، ایک کلو ٹماٹر تقریبا پونے دو روپے اور آلو ایک روپیہ 61 پیسے سستا ہوا۔

علاوہ ازیں حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Related Posts