لوگوں کی بڑی تعداد نے ہمیں ووٹ دیا، اپنا میئر بنانے کی پوزیشن میں ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی میں اپنا میئر بنانے کی پوزیشن  میں ہے۔

میئر کراچی کے معاملے پر بات چیت کے لیے جماعت اسلامی کے وفد نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں علی زیدی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے علی زیدی کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا، حلقہ بندیوں پر ہمیں بھی تحفظات تھے، اگر جائز طریقے سے پیپلز پارٹی بھی جیتےتو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے لیکن اس کے لئے کم از کم جائز ہونا ضروری ہے ، اس شہر کے مینڈیٹ کا تحفظ کرنا سب سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے، شہریوں کا فرض ہے ہمارا ساتھ دیں اور ہمارا فرض ہے شہریوں کے ڈالے گئے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ علی زیدی اور ان کی پوری ٹیم کا شکر ادا کرتا ہوں انہوں نے الیکشن کے بعد ہمارے لیے کلمہ خیر کہا اور ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان کل کریگا

اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ فارم 11 کے معاملے پر 4 رکنی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، مشترکہ کمیٹی فارم 11 اور الیکشن سے متعلق دیگر معاملات کو دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نام پر جو ڈرامہ تھا سب نے دیکھا، الیکشن سے قبل، الیکشن کے دوران اور بعد ہمارا آپس میں رابطہ تھا، زرداری مافیا نے جو ہم پر پلان اٹیک کروایا تھا حافظ نعیم بھائی نے اس کی مذمت کی۔

علی زیدی نے کہا کہ سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے میری نظر میں اختلاف رائے برکت کا باعث ہوتا ہے، ہمارا جماعت اسلامی کے ساتھ بہت چیزوں میں اختلاف رائے رہا ہے، 4حلقوں کا رزلٹ تبدیل کیا گیا، ابھی 40کا خط لکھا ہوا ہے، اگلی بار وفاقی حکومت ہم بنائیں گے ، جو حالات ہیں ہم امید رکھتے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت بنائیں گے، ہم میئر کو اصل اختیارات دیں گے، ہم بتائیں گے میئر کے اختیارات ہوتے کیسے ہیں۔

 

Related Posts