لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کی جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کا اعلان کل کیا جائے گا۔
ایم ایم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا جس کے بعد کل ہی نگراں وزیرِ اعلیٰ کا نام فائنل کر کے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔
تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر، ن لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل
یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس پہنچا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا ہم چیف الیکشن کمشنر کا مقرر کردہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب چلنے نہیں دیں گے، ہم نگران وزیراعلیٰ کے خلاف عدالت جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








