سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنما پیر حسنات شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر حسنات شاہ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔پیر حسنات شاہ سے آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات ہو گی۔ سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔
اُن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب آج منعقد ہوگی۔ پیر حسنات شاہ بھیرہ کی ایک معروف شخصیت بھی ہیں۔آنے والے دنوں میں مزید لیگی رہنماؤں کی بھی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔
سابق وزیربرائے مذہبی امور اورنون لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائ اہم ہے، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 21, 2023
شرجیل میمن دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیر برائے مذہبی امور اور ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوور سیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








