کراچی : سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، رواں سال صوبے میں ملیریا سے 2 لاکھ 69 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ بھر میں مچھروں کی بھرمار کے باعث ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، حیدرآباد ڈویزن سب سے زیادہ متاثر ہے۔
رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 لاکھ 69 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ حیدرآباد ڈویزن میں جنوری تا اگست1 لاکھ 32 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں تیزی سے پھیلتی وبا آشوبِ چشم کیا ہے ؟
اس کے علاوہ میرپور خاص ڈویزن میں 65 ہزار 807 کیسز ، لاڑکانہ ڈویزن میں 48 ہزار 499 کیسز اور سکھر ڈویزن میں 11 ہزار 591 کیسز رپورٹ، شہید بے نظیرآباد 4ہزار 924 اور کراچی میں 1834 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال ملیریا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








