راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ایک دلخراش واقعہ میں ہفتہ کو راولپنڈی کے رحمان آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے سبب دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے کی بروقت کارروائی سے ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ میٹرو بس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دھویں کے گہرے بادل فضا میں پھیل گئے۔ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بس میں سوار ایک نوجوان لڑکی اور ایک شخص نے آگ سے بچنے کے لئے جلتی ہوئی بس سے چھلانگ لگادی، جس کے سبب دونوں زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں چند منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری آپریشن شروع کیا۔ فائر فائٹرز نے عزم کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق بس سے چھلانگ لگانے والی لڑکی اور مرد چھلانگ لگانے کے باعث شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین کو ہراسگی کا سامنا

آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں اور حکام میٹرو بس کے بیڑے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Related Posts