مسجد الحرام میں حسن قرأت کے عالمی مقابلے میں پاکستانی طالب علم فائنل راؤنڈ میں پہنچ گیا۔
14 سالہ طالب علم حافظ اعظم طارق قرات کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہنچ گیا، مقابلے کے فاتح کو دو لاکھ ریال انعام ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشق البطار 1 اختتام پذیر
6 ستمبر تک جاری رہنے والے مقابلے میں 117 ممالک کے 166 امیدوار شریک ہیں، اعظم طارق نے تلاوت کر کےدل موہ لیے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ بیت السلام کراچی لنک روڈ کیمپس کے طالب علم حافظ اعظم طارق بن حسن زیب وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فائنل مقابلہ حفظ و قرات میں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد آج کل حرم مکہ میں جاری حفظ قرآن کریم کے عالمی مقابلے مسابقة الملک عبدالعزیز میں شریک ہیں۔
اس مقابلے کے کامیاب شرکا کیلئے انعام کی تفصیل یہ ہے:
- پہلی پوزیشن: دو لاکھ ریال
- دوسری پوزیشن: ایک لاکھ نوے ہزار ریال
- تیسری پوزیشن: ایک لاکھ اسی ہزار ریال
- چوتھی پوزیشن: ایک لاکھ ستر ہزار ریال
- پانچوں پوزیشن: ایک لاکھ ساٹھ ہزار ریال
بیت السلام لنک روڈ کراچی کیمپس سے تعلق رکھنے والے یہ ننھے حافظ 14 سال کی عمر میں اس عالمی مقابلے میں پاکستان کی اکیلے نمائندگی کرتے ہوئے اپنی مسحور کن آواز میں تلاوت اور کم عمر حافظہ میں اپنی خداداد صلاحیت کی بدولت سعودی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
مختلف میڈیا چینلز وقتاً فوقتاً اس بچے کا انٹرویو کرکے اس کی تلاوت لائیو نشر کر رہے ہیں، جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








