ایشیا کپ: بھارت نیپال کو 10وکٹوں سے شکست دیکر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ: بھارت نیپال کو 10وکٹوں سے شکست دیکر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا
ایشیا کپ: بھارت نیپال کو 10وکٹوں سے شکست دیکر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

بھارت نے کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ملنے والا 145 رنز کا ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو کسی دباؤ میں نہیں آنے دیا۔

بھارتی کپتان نے 6 چوکے 5 چھکے لگا کر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شبھمن گل نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز اسکور کئے۔

جبکہ 48 اعشاریہ 2 اوور میں نیپال کی ٹیم 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا ہے۔

شاردل ٹھاکر نے اوپنرشال بھورٹیل کو38 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ بھیم شرکی 7 رنز پر رویندرا جڈیجا کا شکار بنے، آصف شیخ 58،گلسان جھا 23، روہت پوڈیل 5 اور کوشل مَلا 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا نے 3، محمد سراج نے 2 اور شردُل ٹھاکر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کرنیکا فیصلہ

نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نجی مصروفیات کے باعث انڈیا روانہ ہوگئے۔

Related Posts