بھارتی ریاست راجستھان میں نقاب پوش لڑکی کو بینک میں داخل ہونے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، لڑکی نے بینک اسٹاف کو معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور میں ایک بینک کے سکیورٹی گارڈ نے نقاب پوش لڑکی کو بینک میں داخل ہونے سے روکا جس پر لڑکی نے بینک حکام سے مدلل بحث کی۔ کنارا بینک کے سکیورٹی گارڈ نے لڑکی کو نقاب اتارنے کا کہا۔
شمالی کوریا کے سربراہ کا روسی صدر سے ملاقات کیلئے روس جانیکا فیصلہ
وائرل ویڈیو میں سکیورٹی گارڈ کہتا ہے کہ مجھے ہدایت ملی ہے کہ برقعے میں کسی کو اندر نہ آنے دوں جس پر لڑکی نے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت مجھے روک رہے ہیں۔ لڑکی نے بینک منیجر سے بھی واقعے کی شکایت کی اور اس دوران ویڈیو بھی ریکارڈ ہوتی رہی۔
لڑکی نے بینک منیجر سے پوچھا کہ آپ مجھے کس قاعدے یا قانون کے تحت برقعے کے ساتھ بینک میں داخلے سے روک رہے ہیں؟ میں بینک میں موجود تھی، لیکن جب کسی کام سے نکلی اور دوبارہ داخل ہونے لگی تو برقعے پر سوال اٹھایا گیا۔
Incident Reported from Jaipur, Rajasthan in Canara Bank Branch.
A Muslim woman clad in Burkha was stopped by the guard and locked the gate saying Burkha isn't allowed.
The girl fought back and asked for the guidelines which mandated that but they had no answers.@zoo_bear pic.twitter.com/1WGTbkSWKQ
— Khadar Basha (@khadarb780) September 4, 2023
بینک منیجر نے کہا کہ آپ کو برقعے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے روکا گیا کیونکہ لنچ کا وقت ہوگیا تھا۔ اسٹاف اس وقت دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا۔ اس لیے آپ کو روکا گیا۔ بینک کی خاتون آفیسر نے بھی لڑکی سے معذرت کر لی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








