شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا روسی صدر سے ملاقات کیلئے روس جانیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سیول: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جون انگ روسی ہم منصب سے ملاقات کیلئے روس پہنچیں گے۔ امریکی نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہانِ مملکت یوکرین جنگ پر بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کا عالمی آبی تنظیم قائم کرنے کا اعلان

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے سربراہانِ مملکت کی ملاقات کے دوران یوکرین جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی زیرِ غور آئے گی۔ تاحال روس کے کسی شہر کا نام سامنے نہیں آسکا جہاں یہ ملاقات ہونے والی ہے۔

شمالی کوریا اور روس کی جانب سے تاحال امریکی اخبار کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ امریکا کو خدشہ ہے کہ روس اور شمالی کوریا ہتھیاروں پر مذاکرات کرنے والے ہیں جبکہ امریکا شمالی کوریا کو ہتھیار فروخت کرنے پر دھمکی بھی دے چکا ہے۔

ترجمان امریکی سلامتی کونسل جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا یقین رکھتا ہے کہ روسی وزیر دفاع شمالی کوریا کے رہنما سے جولائی میں ملاقات کرچکے ہیں جس میں ان کو ہتھیاروں کی فروخت پر راضی کرنے کیلئے کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ یوکرین روس جنگ کے دوران امریکا اور اتحادی ممالک یوکرین کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ شمالی کوریا کی جانب سے روس سے اظہارِ یکجہتی سامنے آیا تھا جس پر مغربی ممالک اور امریکا کو تشویش لاحق ہے۔ 

Related Posts