سندھ پولیس میں وسیع پیمانے پر تبادلے، خادم رند کراچی پولیس چیف بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: سندھ پولیس میں وسیع پیمانے پر تقرر اور تبادلے کردئیے گئے، خادم رند کو کراچی پولیس چیف بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ پولیس میں تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت ایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز جبکہ 31 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے تبادلے کردئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا، کھانا اور رقم لوٹ لی

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق خادم حسین  ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے تبادلہ کردیا گیا جو ایڈیشنل آئی جی کراچی کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ اسد رضا ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی زون بنا دئیے گئے۔

عاصم خان کو ڈی آئی جی ویسٹ زون جبکہ کیپٹن (ر) غلام اظفر ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات ہو گئے۔طارق رزاق کو ڈی آئی جی حیدر آباد، عبدالحمید کھوسو کو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی کو ڈی آئی جی لاڑکانہ مقرر کردیا گیا۔

پرویز چانڈیو بطور ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد جبکہ تنویر عالم اوڈھو ڈی آئی جی میر پور خاص کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ امجد شیخ کو ایس ایس پی حیدر آباد، ابریز علی عباسی کو ایس پی ٹنڈو الہ یار تعینات کردیا گیا۔

سلیم شاہ کو ایس پی ٹنڈو محمد خان، نور الحق رند کو ایس پی مٹیاری، شبیر سیتھر کو ایس ایس پی دادو، طارق نواز کو ایس پی جامشورو، شہلا قریشی کو ایس پی سجاول، علی بخش کو ایس ایس پی ٹھٹھہ جبکہ قمر جسکانی کو ایس پی بدین تعینات کردیا گیا۔

طارق الٰہی مستوئی کو ایس ایس پی ملیر، حیدر رضا کو ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد، فیصل عبداللہ چاچڑ کو ایس ایس پی سینٹرل کراچی، حسن سردار کو ایس ایس پی کورنگی جبکہ عرفان علی بہادر کو ایس ایس پی ایسٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

محمد عارف اسلم کو ایس ایس پی کیماڑی، ظہور علی کو ایس ایس پی ویسٹ کراچی، عمران قریشی کو ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی جبکہ علی بہادر کو ایس ایس پی ایسٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

Related Posts