آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔
Squad: Rohit Sharma (Captain), Shubman Gill, Virat Kohli, Shreyas Iyer, Ishan Kishan, KL Rahul, Hardik Pandya (Vice-captain), Suryakumar Yadav, Ravindra Jadeja, Axar Patel, Shardul Thakur, Jasprit Bumrah, Mohd. Shami, Mohd. Siraj, Kuldeep Yadav#TeamIndia | #CWC23
— BCCI (@BCCI) September 5, 2023
اس کے علاوہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ورلڈکپ کے لیے شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج بھی حصہ ہیں۔
پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی
خیال رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








