کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھر واپس پہنچ گئے۔
بلال شاہ کے گھر پہنچنے کی تصدیق والدہ شہزادی بیگم نے بھی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلال شاہ چند روز قبل لاپتہ ہوئے تھے، کل رات 12 بجے گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے واپس آنے کے بعد سے اب تک کچھ نہیں بتایا۔
سندھ پولیس میں وسیع پیمانے پر تبادلے، خادم رند کراچی پولیس چیف بن گئے
واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ حریم شاہ نے کہا تھا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔
ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں آئے تھے اور میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے کہ میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








