سندھ حکومت نے 7 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی : سندھ میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔

سندھ کی نگراں حکومت نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے 7 ستمبر کو نجی اور سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا، تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹرننگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف کے پوسٹر آویزاں

ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

چہلم یوم عاشور کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے، یہ دن 61 ہجری میں کربلا کی جنگ میں یزیدی افواج کے ہاتھوں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کی یاد منایا جاتا ہے۔

Related Posts