ٹام ہلڈسٹن کی سیریز ’لوکی‘ کے سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹام ہلڈسٹن کی سیریز لوکی کے سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

لوکی کا پہلا سیزن 2021 میں پیش کیا گیا تھا، جسے ناظرین و سامعین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی اور سیریز کو 6 ایمی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

آئیے سیریز کے سیزن 2 کے حوالے سے معلومات جانتے ہیں:

لوکی

لوکی کے پہلے سیزن میں دیکھا گیا تھا کہ لوکی کو ایونجرز کے واقعات کے دوران Tesseract چوری کرنے کے بعد پراسرار ٹائم ویریئنس اتھارٹی کے پاس لایا گیا اور اسے ایک خطرناک قسم کے ورژن کو پکڑنے میں مدد کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ٹریلر

ٓ

لوکی کے سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے اور ٹریلر ایکشن سے بھرپور لگتا ہے۔

کاسٹ

ٹام ہلڈلسٹن کے علاوہ سیریز کی کاسٹ میں اوون ولسن، گوگو مباتھا-را، ونمی موساکو، یوجین کورڈیرو، رافیل کیسل، تارا اسٹرانگ، کیٹ ڈکی، لز کار، اور نیل ایلس شامل ہیں۔

ریلیز

لوکی کا سیزن 2 ڈزنی+ پر 6 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 10 نومبر2023 کواس کی فائنل قسط نشر ہوگی۔اس کی کل 6 اقساط ہونگی۔

Related Posts