اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بلیو، گرین اور اورنج لائن میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کی تجویزسی ڈی اے بورڈ اجلاس میں رکھی گئی تھی، جس کے بعد سی ڈی اے نے تینوں میٹرو بسوں کے کرائے میں اضافہ کیا۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔
چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات، شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے گرد گھیرا تنگ
کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ سی ڈی اے اجلاس میں کیا گیا، جس کے مطابق گرین، بلیولائن بسوں کا کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردیا گیا ہے اور این فائیو سے لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ تک کرایہ 50 سے بڑھا کر 90 روپے کردیا گیا ہے۔
معلوم رہے کہ گزشتہ دنوں نگراں حکومت نے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








