چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات، شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے گرد گھیرا تنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شوگر ملز مالکان ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا اور چینی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی بھی فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں۔

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

چینی کا کاروبار کرنے والوں کا 6 ماہ کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور چینی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی بھی فہرستیں تیار کرکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی ولی عہد نے عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا

صوبائی حکومت کو ایک ہفتے میں کریک ڈاؤن کر کے چینی قیمت کم کرنے کا ہدف دیدیا گیا، سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر ٹاسک فورس کے انچارج ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے کمشنرز ڈی سی ان کی ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے، اسمگلنگ پوائنٹس پربھی ناکہ بندی سخت کردی گئی۔

Related Posts