ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے بنگلادیش کو ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے بنگلادیش کا194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق نے 78 اور محمد رضوان نے 63 رنز بناکر میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلادیشی ٹیم لاہورمیں کھیلے جارہے میچ میں 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19رنزدے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلا دیش نے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، مگر میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی بالرز چھائے رہے۔

مزید پڑھیں:شائقین کا جوش و خروش عروج پر، پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میچ کے دوسرے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، بنگلادیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Related Posts