برٹش کونسل کا امتحانی فیس کم کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

برٹش کونسل کا امتحانی فیس کم کرنے کا فیصلہ
برٹش کونسل کا امتحانی فیس کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: برٹش کونسل نے اے ایس اور اے لیول کے امتحانی نتائج کے اجراء کے بعد پیدا ہونے والے والدین اور طلبہ کے خدشات دور کرنے کے لیے امتحانی فیس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت تعلیم نے ایک اہم کردار ادا کیا جو ملک بھر میں طلباء اور والدین کی فلاح و بہبود اور خدشات کے تئیں اس کی غیر متزلزل وابستگی کو واضح کرتا ہے۔

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے حال ہی میں 10 اگست کو اے ایس اور اے لیول کے امتحانی نتائج کے اجراء کے بعد پیدا ہونے والی پریشان کن صورتحال سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔

طلباء اور والدین کی پریشانی اور الجھن کو سمجھتے ہوئے برٹش کونسل نے وفاقی وزیر تعلیم کے خط کا فوری نوٹس لیا۔

تعلیمی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے برٹش کونسل نے والدین اور طلبہ کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے امتحانی فیس میں کمی کا فیصلہ کیا۔ برٹش کونسل کا ہمدردانہ ردعمل، تعلیم کی بہتری کے لیے باہمی تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، آئی جی اکبر ناصر خان نے شیریں مزاری کو 25ہزار ادا کردئیے

وزارت تعلیم اپنے طلباء کو بہترین ممکنہ تعلیمی تجربات فراہم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Posts