پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی کو شاید گانے اور کنسرٹ کرنے جنون کی حد تک شوق ہے، چاہے لوگ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔
گزشتہ سال انہوں نے لندن میں ایک کنسرٹ میں پر فارم کیا تھا، تاہم اب وہ امریکا میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں نظر آئی ہیں۔
امریکہ ورجینیا میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں انہوں نے پورے پورے جوش و خروش سے پر فارم کیا۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پر کنسرٹ میں پر فارمنس کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”ورجینیا میں میرا پہلا شو۔”
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی گلوکاری کی تعریف کرنے کے بجائے ان پر تنقید شروع کردی گئی، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ صرف اداکاری کے شعبے میں توجہ دیں۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








